بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم انصاری کے گھر ننھی پری کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ مریم انصاری کے گھر سے خوشی کی خبر  آگئی۔

اپنے حمل کو خفیہ رکھنے والی اداکارہ نے اچانک اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دےکر حیران کردیا۔

چند روز قبل اداکارہ کی اپنی ساس کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ساس بہو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔مذکورہ ویڈیو کے بعد سے ہی مریم کے حاملہ ہونے کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔

تاہم مریم انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے زریعے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ننھی پری کی آمد کی اطلاع دےدی۔

مریم انصاری نے 6 جولائی کو انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔اداکارہ کے مطابق ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 4 جولائی کو ہوئی اور انہوں نے بیٹی کا ناما ’امایا خان‘ رکھا ہے۔

اداکارہ نے شوہر اویس خان کے ہمراہ رومانوی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں انہیں بے بی بمپ کے ساتھ پوز بناتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنی فیلمی مکمل ہونے ہر اللہ کا شکر ادا بھی کیا۔

مریم انصاری کے گھر ننھی پری کی آمد
مریم انصاری کے گھر ننھی پری کی آمد
مریم انصاری کے گھر ننھی پری کی آمد

خبر کے سامنے آتے ہی خصوصاً شوبز سے وابسطہ افراد کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہوگیا۔واضح رہے کہ مریم انصاری فروری 2021 میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔