لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت اچانک بگڑگئی جس پر انہیں سروسز ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عامر غفور مفتی نے بتایا کہ سروسز اسپتال میں اُن کا طبی معائنہ جاری ہے مختلف ٹیسٹ کرکے لیبارٹرز بھیجے ہیں، رزلٹ آنے پر مزید تفصیل فزیشن بتائے گا۔ گورنر پنجاب کو کافی ڈی ہائیڈریشن کیوجہ سے مسلسل ڈرپ لگی ہوئی ہے، انہیں فوڈ پوائزننگ ہوئی ہے۔
گورنر پنجاب کی طبیعت بگڑگئی، ہسپتال داخل








