بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز،شہباز،مریم اور حمزہ سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے خروج کنٹرول فہرست (ای سی ایل) سے 100 سے زائد افراد کے نام نکال دیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ای سی ایل سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز،حمزہ شہباز،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے سعد رفق اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے نام بھی نکال دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام نکال دیے گئے ہیں۔ان افراد کے نام نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے، 3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔وزارت داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیے جائیں گے۔