بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس آنکھ کو ہی نکال دیں گے ،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نےہر طرح کے خطرات میں ملک کا بھرپور دفاع اورسازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔۔ہفتہ کو جاری کئے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جہاں تک ہمارے خفیہ اداروں کا تعلق ہے دن رات خطرات اور سازشوں کے خلاف کام کر رہے ہیں،اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی کرنے کی کوشش کی تو اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس آنکھ کو ہی نکال دیں گے ، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز اور ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں ۔