بھائی جان یہ وہ نام ہے جسے سنتے ہی ذہن میں مشہور بھارتی اداکار سلمان خان کی تصویر آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔ ویسے تو دنیا بھر میں مشہور ہے کہ سلمان بہت سخی انسان ہیں، سب کی مدد کلئے حاضر رہتے ہیں۔
مگر یہ اپنے بریسلٹ سے بھی بہت محبت کرتے ہیں۔ دنیا میں بہت سے انسان بریسلٹ پہنتے ہیں پر ان کا یہ بریسلٹ اسٹائل کی بڑی نشانی بن چکا ہے لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ سلمان نے یہ بریسلٹ اداکار عامر خان کو تحفے میں دے دیا تھا۔
ہوا کچھ یوں کہ اس سال عامر نے عید سلمان کے گھر منائی۔ جہاں ان کی حالیہ فلم کی کامیابی کا جشن بھی منایا گیا، جس میں ان دونوں مشہور شخصیات نے شراب کا خوب نشہ کر رکھا تھا۔ اس حالت میں سلمان نے کہا کہ عامر تم یہ بریسلٹ لے لو،ہم بھائیوں کی طرح ہیں اور ویسے بھی ایک دوسرے کو کتنے عرصے سے جانتے ہیں، بس تم اسے پہنو اور اتارنا کبھی مت۔ عامر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ جب میں صبح اٹھا تو دیکھا بریسلٹ میرے ہاتھ میں تھا۔
جسے دیکھتے ہی میرے منہ سے یہ الفاظ نکلے او میرے خدا یہ کیا ہوا؟ بس میں آج ہی سلمان کے گھر جاؤں گا اور اسے یہ واپس کر دوں گا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ مجھ سے یہ کہیں کھو جائے۔
اس کے علاوہ یہی وجہ ہے کہ اگلے دن سلمان کی بہن اور بہنوئی کے گھر دعوت پر عامر کو یہ بریسلٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سلمان اس بریسلٹ کو اپنے لیے خوش قسمتی کی نشانی سمجھتے ہیں۔
کسی زمانے میں اسے ان کے والد پہنا کرتے تھے تو سلمان کو یہ اچھا لگا جس کے بعد انہوں نے والد سے فرمائش کر کے ان کے ہاتھ سے اتار لیا۔









