پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 11 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کا لین دین 278 روپے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 86 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسینج (پی ایکس ایس) میں کاروبار کا مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 350 پوائنٹس ہوگیا ہے۔









