بالی وڈ کی معروف اداکارہ و بھارتی فلم ’دبنگ‘ کی ’رجو پانڈے‘ سوناکشی سنہا کی خواب دیکھتے تصویر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں سوناکشی سنہا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ آنکھیں بند کر کے آسمان کی جانب رخ کی ہوئی ہیں۔
مذکورہ تصویر میں اداکارہ نے ہائی لائٹیر گرین ٹاپ پہنا ہوا ہے جبکہ سر پر گول بڑی ہیٹ ہے جو دھوپ میں ان کے اوپر سایہ کرتی دکھ رہی ہے۔
سوناکشی اس تصویر میں ایک سمندر کنارے موجود ہیں اور ان کے عقب میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں نے تصویر کو سچ مچ خواب کی مانند بنا دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے ہمراہ لکھا کہ ’برسات والی صبح میں، دھوپ والے دن کے خواب دیکھتی ہوئی میں۔‘
اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے پرستاروں نے ان کے حسن اور دلکشی کی بے حد تعریف کرتے دکھائی دیے۔









