بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماتھے پر’بندیا‘ ہاتھوں میں ’گجرے‘ ماہرہ خان کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

 بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نیا انداز وائرل ہوگیا۔

رئیس کی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ’بہت کم بار ایسا ہوا ہے جب میں نے پروجیکٹ سننے کے بعد منٹوں میں ہاں کہہ دیا ہو، انہوں نے مزید لکھا کہ جب جاہ نور نے مجھے فون کیا اور اپنا وژن بتایا اور کہا کہ انکی والدہ (رانو) مجھے اس پروجیکٹ  میں شامل کرنا چاہتی ہیں۔ میں نے مزید وقت ضائع کئے ہاں کردی۔’

ماہرہ نے پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں جانتی تھی کہ مجھے اس کا حصہ بننا ہے جس میں کچھ پرانے اسکول کی پرانی یادیں اور کل، آج اور کل کا تصور شامل ہے’۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ’سیٹ پر ایک لمحے کےلئے ایسا محسوس ہوا کہ  ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں اور  کیمرے پر ایک دوسرے کے ساتھ لمحات کو یادگار بنا رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو شوٹ ایک معروف کپڑوں کے برانڈ ‘رانو ہیرلومز‘کیلئے تھا جس میں اداکارہ کا عروسی لباس، جیولری غرض کے ہر اک چیز لاجواب تھی، جب کہ ویڈیو میں پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ مسرت نذیر خواجہ کا مشہور پنجابی فوک گانا ’جیوے بنرہ عمراں ساریاں’ بھی سنا جاسکتا ہے، جس نے ویڈیو میں مزید چار چاند لگادیے۔

یار رہے کہ ‘رانو ہیرلومز‘ اپنے برانڈ سے ماضی کی شان اور پنجابی لوک روایت کی یاد تازہ کرتے ہوئے  نت نئے ڈیزائنز پیش کرتے ہیں ، جو یقیناً  شاندار روایتی ہنر اور لازوال خوبصورتی کی مثال ہے۔