اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کا شیڈول جاری کردیا۔
ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کا شیڈول ویب سائٹ پر جاری کردیا کیا گیا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں پاکستان سے متعلق اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی منظوری پر پاکستان کو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے آئی ایم ایفکی جانب سے موصول لیٹر آف انٹینٹ (خط ارادیت) پر دستخط کیئے تھے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانس پالیسی کے تحت پاکستان کو 10 بڑے اہداف پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
پاکستان کو 350 ارب روپے کے اضافی ٹیکس، پٹرولیم مصنوعات پرمرحلہ وارفی لیٹر 50 روپے لیوی بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ دنوں کو عالمی مالیاتی فنڈ سے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (SBA) حاصل کیے ہیں، جس سے ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچنے والے ملک کو کافی مہلت مل گئی ہے۔
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
پچھلی توسیعی فنڈ سہولت 30 جون کو ختم ہوچکی ہے، جبکہ 9ویں، 10ویں اور 11ویں جائزے زیر التواء ہیں۔









