لاہور (ویب ڈیسک) فیروز خان سپر سٹار تھے، ہیں اور رہیں گے، وہاج علی بھی معروف اداکار کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو نے فیروز خان کے مداحوں کا دل جیت لیا۔
ویڈیو میں اداکار وہاج علی حرا مانی کے ہمراہ ایک شو میں موجود ہیں جہاں ان سے ریپڈ فائر سیگمنٹ میں پاکستانی اداکار فیروز خان کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے۔
جواب میں تیرے بن کے اداکار بِنا وقت ضائع کیے فیروز خان کو “سپر سٹار” کا لقب دے دیتے ہیں۔
Hear that?? SUPERSTAR!
He was!
He is!
& will remain a superstar✨️!#FerozeKhan pic.twitter.com/IOJOdGvi3k— Anaya🇵🇰🇵🇸 (@MaYaVids) June 30, 2023
ویڈیو کے ساتھ عنایا نامی صارف نے اداکار سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سنو سپر سٹار، وہ تھا، وہ ہے، اور سپر سٹار رہے گا۔
وہاج علی کے تبصرے پر فیروز کا درعمل بھی سامنے آگیا، ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’جب تابش ہاشمی نے مجھ سے پوچھا تو میں نے آپکا نام لیا تھا۔
https://twitter.com/ferozekhaan/status/1677963245762801664?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1677963245762801664%7Ctwgr%5Ef2e61a895254b5c3595c06240c1a6ccbafac9e5c%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FEntertainment%2F738305
فیروز خان نے وہاج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “وہاج! تعریف کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ کو اس کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں”۔









