بالی وڈ کی مشہور جوڑی شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ ننھے مہمان کو پیدائش کے ہفتوں بعد گھر واپس لے گئے۔
شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ کا شمار ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں کیا جاتا ہے۔
قبل از وقت بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے، نوزائیدہ کو ان کے والدین سے دور ایک این آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جبکہ آج اس جوڑے کو اپنے نوزائیدہ کے ساتھ اپنے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
انسٹاگرام صارف کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں شعیب بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے جب کہ انکے ہمراہ دپیکا بھی موجود ہیں جو اپنے بیٹے کو پہلی بار گھر لے جانے کےلیے کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

دوسری جانب شعیب ابراہیم نے بھی انسٹا اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی اطلاع دی۔اور لکھا کہ ’گھر جانے کیلئے تیار ہیں’
اسٹوری میں اس جوڑے کو ایک ساتھ مسکراتے ہوئے سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل شعیب ابراہیم نے ویڈیو کے ذریعے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کے لیے دعا کرے: ‘وہ انکیوبیٹر میں ہے’۔









