اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز صحافی کی جانب سے فرح خان سے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر آگے چل دیے۔
وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں عمران خان کو فرخ خان سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہوتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
عمران خان کی پریس کانفرنس کے اختتام پرصحافیوں کا احتجاج۔ آپ مخصوص صحافیوں سے سوال لیتے ہیں ہمارے سوالوں کے جواب دیں۔ فرح خان عرف گوگی سے آپکا کیا تعلق تھا صحافیوں کے خلاف جو آپکے لوگ کمپین چلاتے رہے کیا کہیں گے۔عمران خان جواب دئیے بغیر روانہ۔ pic.twitter.com/ZcoSEYYDQI
— Sheraz Gardazi (@SheerazShah3) April 23, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریس کانفرنس کے بعد جاتے ہوئے ایک صحافی عمران خان سے فرح خان (عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست) سے متعلق سوال پوچھتا ہے لیکن عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ویڈیو میں صحافی نے سابق وزیر اعظم سے ان کے دور میں صحافیوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بارے میں ان کی رائے بھی پوچھی لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے صحافی کے اس سوال کا جواب بھی دینے سے گریز کیا اور سکیورٹی حصار میں آگے چل دیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی نے کنفرم کردیا کہ مداخلت ہوئی، کچھ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ بنے، لندن میں جو بیٹھا تھا وہ اس سازش کا حصہ تھا، یہاں اس کا چھوٹا بھائی اور آصف زرداری سازش میں ملوث تھے۔









