بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اور آئی ایم ایف کا قرض پروگرام جاری رکھنے پر اتفاق، پٹرول کے نرخ بڑھیں گے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کامیاب بات چیت کی اور قرض کا موجودہ پروگرام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم اس کے لیے بجلی اور پٹرول کے نرخ مرحلہ وار بڑھانا ہوں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی، 3 روز میں آئی ایم ایف سے بات چیت کے 4 دور ہوئے، معاشی اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف کے روڈ میپ پر عمل درآمدجاری رکھنے پراتفاق ہوا، جس کے مطابق بجلی اور پٹرول کی سبسڈی مرحلہ ختم کی جائے گی جبکہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بات چیت میں پاکستان آمدن بڑھانے کے لیے اصلاحات پر متفق ہے جبکہ پاکستان میں غریب طبقے کے لیے سبسڈیز جاری رکھنے پر آئی ایم ایف راضی ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف کو انکم سپورٹ پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں اور صحت کارڈ کی سہولت پر بھی آئی ایم ایف راضی ہے۔پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لیے کوششیں کی جائیں گی، اسی ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پروگرام کی توسیع پر کام کریں گی اور ٹیکنیکل ٹیم دو طرفہ ڈیٹا کا جائزہ لیں گے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں،وفدنے ساتویں جائزہ کو مکمل کرنے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ، وزیرخزانہ نے تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ سے غریب طبقے کو محفوظ کرنے کے اقدامات کر روشنی ڈالی ۔آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار کیا،مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کا وفد مئی میں پاکستا ن کا دورہ کرے گا وفدحکومت کے اعلان کردہ پٹرول وبجلی پر سبسڈی سے متعلق امور کا جائزہ لے گا۔ پاکستانی وفد کی عالمی بینک کے عہدیدروں سے بھی ملاقات کی جس میں عالمی بینک کے مالی تعاون ،جاری پروگرام اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وفد نے مالی و تکنیکی مدد پر بینک کے حکام کا شکریہ ادا کیا