بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ای سی ایل سےنام نہ نکلنے پرمحسن داوڑکا وزیراعظم کیساتھ دورہ سعودیہ کھٹائی میں پڑگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نہ نکلنے پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محسن داوڑ کا نام نئی پالیسی کی روشنی میں ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ نئی پالیسی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیرکا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا۔ محسن داوڑ کو وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانےکے لیے سیکرٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔ نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم میری اطلاع کے مطابق میرا نام تاحال ای سی ایل پر موجود ہے۔