بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے میں 9.3 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 جولائی تک 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.52 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.17 کروڑ اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 2، متحدہ عرب امارات سے ایک اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں ، رواں ہفتے موصول ہونے والی یہ رقوم 14 جولائی کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار کا حصہ ہونگی۔