پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’فنکاری‘ موسیقی کے متوالوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
آئمہ بیگ نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر گانا ’فنکاری‘ کی آفیشل ویڈیو جاری کی جس میں وہ خود مرکزی کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔
گانا ’فنکاری‘ کی ہدایتکاری عدنان قاضی نے کی ہے جبکہ گانے کے بول شیراز اپل اور عرفان سلیم نے لکھے ہیں۔
مذکورہ گانے کی میوزک اور ویڈیو دونوں ہی ہالی وڈ گانوں کی طرز پر بنائی گئی ہے اور اسی انفرادیت کے باعث شائقینِ میوزک تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس گانے کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ گانا ریلیز کے فوراً بعد ہی ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا تھا۔
Everything about this song is amazing, in which lyrics, composition, music, video, everything is great. You rock once again Aima Baig! What a lovely song #Funkaripic.twitter.com/h47xx3fCmO
— Noman Toor (@iamnomantoor) July 12, 2023









