بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمشا خان ’نشے کی عادی‘، حیران کنُ انکشاف کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کا چمکتا ستارہ اور روشن نام رمشا خان سے کون واقف نہیں؟ 2017 کا ڈرامہ سیریل ’تھوڑا جی لے’ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ رمشا خان نے خود سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

اداکارہ کو حال ہی میں مومن ثاقب کے ٹاک شو ’حدکردی’ میں بطورِ مہمان مدعو کیا گیا، دورانِ گفتگو اداکارہ نے خود کے نا ختم ہونے والے نشے میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔

آج کے دور میں تقریباً ہر شخص اس نشے کا عادی ہے یہ ایک ایسی لت ہے جسکے بعد انسان اپنا ہر قیمتی وقت اس میں صَرف کرتا دکھائی دیتا ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان مومن ثاقب نے رمشا سے ان کی گیمنگ عادات کے بارے میں سوال کیا اور پوچھا کہ اگر آپ اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا گیم ڈویلپر ہوتیں؟۔

جس کے جواب میں رمشا خان نے  ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’مجھے ویڈیو گیمز کا جنون کی حد تک شوق ہے  اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو  شاید گیم ٹیسٹر بننے کی طرف زیادہ جھکاؤ ہوتا۔‘

اداکارہ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایاکہ مجھے گیم کی بہت بُری عادت ہے جو میری روز مرہ زندگی پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یا تو میں ڈرامے کے سیٹ پر ہوتی ہوں یا پھر گھر پر گیم کھیلتی رہتی ہوں۔

رمشا نے انکشاف کیا میں گزشتہ پانچ سال سے گیم ’فائنل فینٹسی XIV’  کھیلنےکی عادی ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری اس عادت سےگھر  والے بھی تنگ آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ رمشا خان پاکستان کے مقبول ڈرامے ’ہم تم’، ’تھوڑا جی لے’، ’عشقیاں’، ’شاہ رخ کی سالیاں’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

جب کہ رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’تیری میری کہانیاں’ میں بھی جلوہ گر ہوئیں ہیں۔