تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سحر حیات اور گلوکار سمیع رشید کی شادی کی مرکزی تقریب عالیشان انداز میں منعقد ہوئی۔
View this post on Instagram
سحر حیات کی پرتعیش شادی کی تقریبات میں متعدد ٹک ٹاکرز نے شرکت کی اور ڈانس پرفارمنس دے کر اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
View this post on Instagram
اس دوران سحر حیات کی قریبی اور بہترین دوست معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور اُن کے شوہر ذولقرنین سمیت ٹک ٹاکر جنت مرزا کی شرکت نمایاں رہی۔
View this post on Instagram
سحر حیات نے اپنی شادی کے دن کے لیے بھاری بھرکم مرون رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر سمیع نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سحر حیات سے گلوکار سمیع رشید سے خوب دھوم دھام سے نکاح کیا تھا جبکہ سحر حیات کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں ہی ہوا ہے۔
View this post on Instagram
سحر حیات کی شادی دعائے خیر کی باقاعدہ تقریب سے شروع ہوئی تھی جس کے بعد سحر حیات کا برائیڈل شاور، مایوں، ابٹن، مہندی اور قوالی کے بعد کل شب شادی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
سحر حیات کی شادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریباً ہر تقریب میں ہر میں ٹک ٹاک برادری نے خوب ہَلاّ گُلاّ کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فامرز پر سحر حیات اور سمیع رشید سمیت متعدد معروف شخصیات کے ڈانس ویڈیوز وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِن ویڈیوز اور تصویروں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ٹک ٹاکرز نے سحر حیات کی شادی کی تقریبات کو خوب انجوائے کیا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر اس وقت سحر حیات کی قریبی دوست کنول آفتاب، جنت مرزا کی ویڈیوز سمیت کئی ٹک ٹاکرز کی ڈانس پرفارمنسز کا سیلاب آیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram








