پاکستانی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور ماڈل فواد خان پاکستان کی سیر کرنے نکل پڑے۔
شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی میں شامل اور معتدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے مولا جٹ کے اداکار کام سے فراغت حاصل کرکے سیرو تفریح کرنے نکل پڑے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکار کو اہلیہ صدف فواد اور نامور شخصیات کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے اور ایبٹ آباد کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
موسمِ گرما میں موسم کا مزہ لینے اس سفر کی میزبانی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور اسد جمیل خان نے کی۔ جہاں ان سب نے مل کر خوبصورت مقامات کا دورہ بھی کیا اور اپنے وقت کو یادگار بنایا۔
دلکش تصاویر یہاں دیکھیے:
















