بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا 30ارب روپے کا نیا پیکیج بھی مہنگائی کم نہ کر سکا،یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  دستاویز کے مطابق دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15.36روپے مہنگی ہو گئی،دال مسور کی فی کلو قیمت اوپن مارکیٹ  سے 11.69روپے زیادہ ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنا کی فی کلو قیمت 395روپے مقرر ہے، اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت 384.47 روپے ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزپر وزیراعظم پیکیج کے تحت دالوں سمیت 5اشیا پر سبسڈی ہے،رواں مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکج کے تحت 30ارب کی سبسڈی منظور کی گئی۔