لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لالی ووڈ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے شوبز میں قدم میں رکھا تھا، 9 سال کی عمر میں جب میرا پہلا اشتہار نشر ہوا تو اس میں سے مجھے نکال دیا تھا۔
میرا جی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کرئیر میں ہونے والے تنازعات اور دیگر سے متعلق بات کی۔ میرا نے کہا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 9 سال کی عمر میں پہلا اشتہار کیا تھا، اصل میں یہ بچوں کا اشتہار تھا جس کے لیے میری تصاویر لی گئیں لیکن جب شوٹنگ مکمل ہوئی اور اشتہار نشر ہوا تو میں کہیں نظر نہیں آرہی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ اشتہار سے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ چہرے کے خدوخال کی وجہ سے کیمرہ کے سامنے 9 سال کی عمر میں 20 سال کی نظرآرہی تھی، بعدازاں اشتہار میں میرا کردار کسی اور کو دے دیا تھا۔








