اسلام آباد(ممتازنیوز) فیصل بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 17 جولائی 2023 کو ہونے والے اجلاس میں میاں محمد یونس کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔میاں محمد یونس کو وزارت خزانہ، بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی اصلاحات کے حامل چار دہائیوں پر محیط پیشہ ورانہ تجربے کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ سیکٹر گورننس اور مالیاتی مارکیٹوں کی وسیع معلومات رکھتے ہیں۔ میاں محمد یونس میزان بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ جہاں وہ بورڈ آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین اور وہ بورڈ کی رسک مینجمنٹ کمیٹی جیسی اہم ترین کمیٹیوں کے رکن بھی تھے۔میاں محمد یونس نو سال سے زائد عرصے سے فیصل بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منسلک ہیں۔ جہاں وہ بورڈ آڈٹ اور کارپوریٹ گورننس کمیٹی کے چیئرمین کے علاوہ دیگر کمیٹیوں کے رکن بھی رہے ہیں۔ انہوں نے فیصل بینک میں کارپوریٹ گورننس، آڈٹ اور کنٹرول فریم ورک کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ فیصل بینک کو ایک مکمل اسلامی بینک میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ کارروباری نمو اور نیٹ ورک کی توسیع کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور مدد فراہم کرنے میں مصروف رہے ہیں۔ فیصل بینک ایک اسلامی بینک ہے جس کی پاکستان میں 250 سے زیادہ مقامات پر 700 سے زیادہ شاخیں ہیں۔
میاں محمد یونس فیصل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے چیئرمین مقرر








