اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے 130روپے فی کلو کے حساب سے بولی دی تھی، یوٹیلیٹی کارپوریشن نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کی منظوری دیدی،اخراجات ملا کر کارپویشن کی فی کلو چینی تقریباً 140 روپے میں پڑے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری ٹینڈر میں یوٹیلیٹی سٹورز نے 87روپے کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی،آخری ٹینڈر کے مقابلے میں 43روپے فی کلو مہنگی چینی خریدی گئی ۔
ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہناتھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کا سٹاک پہلے ہی ختم ہو چکا، وفاقی حکومت وزیراعظم پیکج کے تحت چینی پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے ، بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے چینی کی قیمت 70روپے کلو مقرر ہے ۔









