بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں بلکہ ذاتی خرچ پر جا رہے ہیں،سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کیخلاف ایسا بیان دیتے شرم آنی چاہیے، شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 10سال تک بیرون ملک سفر ذاتی خرچ کیا،فیک نیوز پی ٹی آئی کی پہچان اور جھوٹ طرہ امتیاز ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں،میڈیا نے جو احسان کیا عمران خان نے4سال میں اس کا خوب بدلہ لیا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا ،صحافیوں کوسازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹویٹ چلاتے ہیں،اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں،دور اقتدا رمیں چینل، پروگرام اور کالم بند اورصحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے۔