اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ عید سپیشل کی پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے پشاور کے لیے دن ڈھائی بجے کراچی سٹی سے روانہ ہو گی، کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین 14 کوچز پر مشتمل ہوگی اور تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی۔ کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین30 اپریل کو کراچی سے لاہور کے لیے شام 7 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 2 اے سی بزنس ،2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 10 اکانومی کلاس کی کوچز شامل ہوں گی۔کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 986 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
عید الفطرپرریلوے نے کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا







