اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ اسد قیصر نے اورسیز پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج اپنے اورسیسز پاکستانیوں کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، عمران خان کا ساتھ دیا اور اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اپ سب کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گئی اور یہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اپنے اورسیز پاکستانیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن عنقریب ہیں پاکستان آئیں، عمران خان کا ساتھ دیں اور عمران خان کو دو اکثریت سے الیکشن جتوائیں۔
امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی، اسد قیصر







