بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اومان سے 3 ہزار ٹن ایل پی جی لانے والا جہاز پورٹ قاسم پر خراب

اومان سے ایل پی جی لانے والا جہاز پورٹ قاسم ایس ایس جی سی ٹرمینل پر خراب ہو گیا، 3 ہزار ٹن ایل پی جی لانے والے جہاز کے جنریٹروں نے کام بند کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اومان سے آنے والا جہاز جس پر 3 ہزار ٹن ایل پی جی موجود ہے پورٹ قاسم ایس ایس جی سی ٹرمینل پر خراب ہو گیا ہے، ایل پی جی لانے والے جہاز کے جنریٹروں نے کام بند کردیا ہے۔

جنریٹر بند ہونے کے سبب جہاز سے ایل پی جی کی منتقلی کا کام 48 گھنٹوں سے بند پڑا ہے، ایل پی جی منتقلی نہ ہونے سے آؤٹر چینل پر مزید ایل پی جی لانے والے جہاز بھی پھنس گئے۔

خرابی کے بعد نہ ایل پی جی منتقل کی جاسکتی ہے نہ ہی جہاز ہٹایا جا سکتا ہے، جہاز خراب ہونے سے یومیہ پندرہ ہزار ڈیمرج کی مد میں دینا پڑے گا۔

آؤٹر اینکریج پر کھڑے ایل پی جی جہاز کو بھی لیٹ برتھنگ کے باعث جرمانے کا امکان ہے، واضح رہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی پہلے ہی سرکاری قیمت سے زائد پر فروخت کی جا رہی ہے۔