بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کو بریک لگ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 1960 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام ابٓاد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 224500 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے سے کم ہو کر 192473 روپے ہو گیا ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔