بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین، پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض موخر کرنے کی منظوری

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) چین نےپاکستان کیلئے 2 ارب10 کروڑڈالرزقرض موخر کرنے کی منظوری دیدی ۔

ذ رائع کے مطا بق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے موخر کیا ہے۔

چین کے ایگزم بینک نےباضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ۔

وفاقی حکومت نےقرضہ رول اوور کیلئےازسرنوشرائط و ضوابط کی منظوری دیدی ہے۔ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا ۔

حکومتی ذرائع کے مطا بق پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا ۔

تمام31 قرض معاہدوں کی مدت میں21جولائی2023 سے30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔