facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل: اتحادی جماعتیں اڑ گئیں، منانے کی کوششیں جاری

حکومت کی اتحادی جماعتوں نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بل کی حمایت سے انکارکردیا۔

حکومت کے اہم اتحادیوں جے یو آئی ( فضل الرحمان گروپ) اورپیپلزپارٹی کو منانے کے لیے اسلام آباد میں اجلاس جاری ہے جس میں الیکشن اصلاحات پر بنائی گئی کمیٹی کےاراکین شریک ہیں۔

دو اہم اتحادی جماعتوں کی جانب سے الیکشن ایکٹ کے ترمیمی بل کی مخالفت کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر سمیت ایازصادق اورمرتضیٰ جاوید بل کی حمایت حاصل کیلئےسرگرداں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کوشش کی جارہی ہے کہ اتحادی جماعتوں کو بل کی حمایت پر آمادہ کرلیا جائے۔

واضح رہے کہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اس بل کے تحت نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافے سے متعلق شق پر شدید تحفظات کااظہار کیا جارہا ہے۔

الیکشن ایکٹ کی دفعہ 203 کے تحت کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے اوروہ ملک کے بہتر مفاد میں فیصلے کرسکیں۔