بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا چین کی شراکت سے الیکٹرک کاریں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ضیاءالاسلام )پاکستان کا چین کی شراکت سے الیکٹرک کاریں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ ،حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں الیکٹرک کاروں کا پلانٹ لگایا جائے گا ،نومبر 2023 میں پاک چین آٹوموبائل برانڈ اسلام آباد میں اپنی پہلی الیکٹرک کار کی نمائش کرے گا الیکٹرک کار ای وی کی جنوری 2024 میں بکنگ کا عمل شروع ہو جائے گا ،ہوازی گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور الفلاح ای وی موٹرز کے سی ای او خالد محمود کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکٹرک کار کو گھر بیٹھے باآسانی چارج کیا جا سکے گا گاڑیوں کی اسمبلنگ پلانٹ کی اکتوبر میں چین سے آمد متوقع ہے جبکہ مینوفیکچرنگ نومبر 2023 میں شروع ہوگی ۔حطار اسپیشل اکنامک زون ہری پور میں گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کے لیے پلاٹ گورنمنٹ نے پہلے ہی مختص کررکھا ہے ،یہ منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں 2 دروازے اور 4 دروازوں والی کاریں متعارف کرائی جائیں گی، ہماری الیکٹرک گاڑیاں متوسط اور نچلے متوسط طبقے کیلئے فروخت کی جائیں گی اور ان گاڑیوں میں 100000 کلومیٹر یا 4 سال کی وارنٹی کے ساتھ لیتھیم بیٹری ہوگی ۔
خالد محمود نے مزید بتایا کہ کمپنی اگلے سال دوسرے مرحلے میں منی پک اپس اور 2 وہیلر بائک خاص طور پر خواتین کیلئے لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے،2 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک بار چارج کے ساتھ 225 کلومیٹر تک سفر کرے گی 4 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک چارج پر 350 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے 5 ملین امریکی ڈالر کا پاک چین مشترکہ منصوبہ دو سے پانچ سالوں میں 100 فیصد ٹیکنالوجی کی منتقلی مکمل کر لے گا کمپنی کے مطابق مینوفیکچرنگ مصنوعات یورپ اور ترکی سمیت کئی ممالک اور خطوں کو برآمد کی جائیں گی۔