بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ کی مشاورتی کمیٹی قائم کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ کی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے نگراں سیٹ اپ اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مذاکرات کرے گی۔
کمیٹی میں طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، چودھری محمد سرور اور چودھری شافع حسین شامل ہیں۔