پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک مزید سرپرائز دینے کو تیار، اگلے ہفتے سے کھل کر میدان میں نکلنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مزید وکٹیں بھی گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ مزید 7 اہم ارکان کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے ملاقاتوں کا دور مکمل ہو چکا ہے۔
پارٹی رجسٹریشن کے لیے خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اگلے ہفتے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔ سات صفحات پر مشتمل پارٹی منشور کی تیاری کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کا انتخابی نشان بیٹسمین ہو گا جبکہ پارٹی پرچم بھی تحریک انصاف کے طرز پر تیار کر لیا گیا ہے۔
پرویز خٹک آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے، اس میں مزید سات ارکان پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔









