بہاولپور(ممتاز نیوز ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمنشیات فروشی اورویڈیوز سیکنڈل پرتحقیقاتی ٹیم نے یونیورسٹی انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی، اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے بھی انویسٹی گیشن ٹیم متحرک ٹیم میں شامل دوخواتین پروفیسرز طالبات سے معلومات حاصل کرنے پرمامورمتعدد پروفیسرز کے رشتہ دار بھی منشیات فروشوں کی فہرست میں آگئے، وسیع پیمانے پرکاروائی کامطالبہ، تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں سے منشیات اورویڈیوز معاملہ پروزیراعلی پنجاب کی طرف سے مقررکی گئی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے بہاولپور سرکٹ ہاؤس میں پولیس افسران وائس چانسلر سمیت تمام متعلقہ افراد سے تحقیقات کرنے کے بعدجیل میں موجود چیف سکیورٹی آفیسراعجاز شاہ سے بھی ملاقات کی تھی اوراسے اس معاملہ بارے تفصیلی پوچھ گچھ کی اس کے بعد یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کاریکارڈ بھی طلب کرلیاہے دوسری جانب اسلامیہ یونیورسٹی اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بتایاگیاہے کہ انہوں نے بھی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں وہ بڑی باریک بینی سے طالبات سے معلومات حاصل کررہی ہیں بتایا گیاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں جن ملازمین کے منشیات فروشوں سے رابطے ثابت ہوئے ہیں ان میں یونیورسٹی کے متعدد پروفیسروں کے بیٹے اوررشتہ دار بھی شامل ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف گرینڈآپریشن کامطالبہ کیاگیاہے۔
ویڈیوز سکینڈل، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی








