پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ زارا نور نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے ہر حد پار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حال ہی میں زارا نور عباس احمد بٹ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے اپنی سب سے پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا۔
دورانِ گفتگو اداکارہ نے اپنے کرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈرامہ سیریل ’بیگم بادشاہ‘ کے کردار کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑی، وہ پہلے ہی اس طرح کے کرداروں کو اسکرین پر دیکھتی رہی تھیں۔
انہوں نے مذاق میں بتایا کہ ’زیبائش‘ ڈرامے میں وہ، ان کی والدہ، خالہ بشریٰ انصاری اور شوہر اسد قریشی اس لیے ایک ساتھ کام کیا کیوں کہ انہوں نے پہلے یہی ڈراما گھر کے کچن میں ایک ساتھ کیا، پھر اسے اسکرین پر لانے کا منصوبہ بنایا۔
زارا نور عباس کا اپنی خوشگوار زندگی کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی اداکاری پر خوب تنقید کرتے ہیں، تاہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اور اسد قریشی کے درمیان بہت ہی کم تنازع ہوتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لیکن شوبز کی ایک ایسی شخصیت بھی موجود ہے جس کیلئے میں نے اسد سے جھگڑا کیا کہ تم نے ان کے ساتھ کام کیوں کیا؟
زارا نور عباس نے اسی حوالے سے مزید وضاحت کیا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ خود کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر سے جھگڑا کیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بننا پڑے تو بھی وہ یہ کر گزریں گی۔
یاد رہے کہ زارا نور عباس اور اداکار اسد قریشی نے دسمبر 2017 ء میں شادی کی تھی۔









