پاکستان کا چمکتا ستارہ، امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طلبہ ملالہ اپنے کین کے ساتھ باربی کی دنیا میں چلی گئیں۔
باربی کا بخار جہاں سب کو اپنی لمیٹ میں لیے ہوئے ہیں وہیں ملالہ بھی خود کو اس جادو سے نا بچا سکیں۔
ملالہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک دلکش تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو باربی اور شوہر اسیر ملک کو کین سے منصوب کردیا۔
تصویر میں پاکستان کی باربی ڈول کو اپنے کین کے ساتھ باربی فریم میں کیمرے کے سامنے پوز بناتے ، مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے اپنےشوہر اسیر ملک کو ایک اہم اعزاز سے نوازتے ہوئے لکھا کہ ‘اس باربی کے پاس نوبل انعام ہے وہ صرف کین ہے۔’
جب کے اسی کے ساتھ ملالہ کو باربی فلم کا گرویدہ ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ہمیں فلم بہت پسند آئی، یہ بہت مضحکہ خیز اور سوچنے والی تھی مجھے امید ہے کہ اس کیپشن سے تمام کینز کو اتنا نقصان نہیں پہنچے گا جتنا کہ فلمی کین کو ہوا ہے’
پوسٹ کے سامنے آتے ہی اسیر ملک بھی اپنا ردِعمل دینے خود کو نہ روک سکے انہوں نے تبصرہ کرتےہوئے لکھا کہ ‘میں کین ہوں’۔
مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ایک صارف نے تبصرہ کیا اور ملالہ کو دنیا کی باربی سے الگ قرار دیتے کرتےہوئے لکھا کہ ‘یہ باربی دیگر تمام باربیوں کو متاثر کرتی ہے۔’









