بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایل پی جی کی قیمت میں 23 روپے 86 پیسے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں جولائی کے مقابلے میں 281.51 روپے کا ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیکوڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت میں 23 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے،اب ایل پی جی فی کلو کی قیمت 201 روپے 15 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کی جولائی میں فی کلو قیمت 177.29 روپے تھی، جب کہ اب اوگرا نے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 281.51 روپے اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کے اگست کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں 11 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2373.64 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔