اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پنجاب بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ اوگرا کے ترجمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اپنی انفورسمنٹ ٹیمیں پنجاب کے مختلف علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں بھیجنے کا مقصد ڈیزل کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ ترجمان اوگرا نے کہا کہ چیف سیکڑیٹری پنجاب کو پہلے ہی متحرک رہنے کے لئے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ







