ممبئی: بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے اور اداکار ایوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے اور ایوشمان کھرانہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
View this post on Instagram
اس کامیڈی سے بھرپور فلم میں ایوشمان کھرانہ پوچا نامی لڑکی کا روپ اپناتے ہوئے ڈبل رول کرتے دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں کامیڈی کا تڑکہ لگانے کیلئے پریش روال بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
View this post on Instagram
ڈریم گرل 2 کے ہدایتکار راج شاندلیہ ہیں جبکہ اس فلم کو شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔
کامیڈی سے بھرپور ’ڈریم گرل 2‘ 25 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔









