بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیک نیوز پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیک نیوز پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ مریم اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور ان میں وسعت کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ملاقات میں میڈیا کے مختلف شعبوں، ڈیجیٹل میڈیا، میڈیا ٹریننگ اور فلم سازی میں تعاون سمیت دوطرفہ سفارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔برطانیہ کے ہائی کشنر نے مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اطلاعات کو پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی بھی مبارک دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیک نیوز پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم آزادی پر 14 اگست کو پاکستان اور برطانیہ کے سفارت خانوں اور لندن میں خصوصی تقریبات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نے 75 برس میں مسلسل فروغ پایا، مستقبل میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات باہمی احترام، وسیع علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر یکساں تصورات پر مبنی ہیں، ہم ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔