بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی خودکش حملہ پاک چین تذویراتی شراکت داری کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے کا حصہ ،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کراچی یونیورسٹی خود کش بم دھماکے پر ردعمل سامنے آگیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ‘ میں کراچی یونیورسٹی کے چینی اساتذہ کو خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔یہ حملہ بھی پاک چین تذویراتی شراکت داری کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنے دشمنوں کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو شکست دیں۔