ایسا لگتا ہے معروف امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین جیریمی میک لیلن دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے ہیں۔
جیریمی میک لیلن ویسے تو پہلے ہی اسلام سے متاثر ہیں ، لیکن اب انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنے فرقے میں شمولیت سے متعلق وضاحت کی ہے۔
If I did convert to Islam I would become Shia just to see if the Sunnis accept me more or less than as a Christian.
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) July 31, 2023
امریکی کامیڈین نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلکھا کہ، ’اگر میں نے اسلام قبول کر لیا تو میں صرف یہ دیکھنے کے لئے شیعہ بن جاؤں گا کہ کیا سنی مجھے عیسائی کے طور پر قبول کرتے ہیں یا نہیں۔‘

رواں ہفتے انہوں نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں وہ اپنے مداحوں سے پوچھتے ہوئے نظر آئے کہ انگریزی زبان میں قرآن پاک کا بہترین ترجمہ کس کا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی انہوں نے اپنے مسلمان مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کے فقہے سے متعلق سوال کیا تھا۔
View this post on Instagram
امریکی کامیڈین مسلمانوں کے ہر تہوار پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کو ہمیشہ مبارکباد دیتے ہیں۔









