بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں سیکنڑوں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1951 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 223000 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 175254 روپے ہوگئی۔
اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔