اسلام آباد(ممتاز رپورٹ)کراچی میں چینی باشندوں پر خودکش حملہ وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے بعد چین کا دورہ بھی زیرغور ہے۔واضح رہے کہ چینی باشندوں پر حالیہ حملہ داسوحملے کے 13ماہ بعد کیا گیا ۔13جولائی 2021 کو داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب حملے میں نو چینی انجینئروں سمیت بارہ افراد مارے گئے تھے۔
چینی باشندوں پر حملہ وزیراعظم کے مجوزہ دورہ چین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش








