بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امیر حیدر ہوتی نے سرکاری خرچ سے عمرے پر جانے سے معذرت کر لی

اسلا م آباد(ممتاز رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے ساتھ سرکاری خرچ پر عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے، وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی،وزیراعظم کی جانب سے قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں۔

 

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما اے این پی نے کہا کہ دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، پہلے بھی ادا کئے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری طور پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے نہیں جائیں گے،امید ہے نئی حکومت اسی طرح قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی لیڈرشپ کو اعتماد میں لے گی۔