لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست یا نوازشریف کا مقابلہ ان کے بس کی بات نہیں، عمران خان اب ڈر رہا ہے کہ نوازشریف واپس آئے گا تو میرا کیا بنے گا؟عمران خان جب میاں آوے گا تو لگ پتہ جاوے گا ۔منگل کی شب عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ کل تک نوسرباز کہتاتھا کہ نواز کی سیاست ختم ہوگئی اور اب رو رہاہے کہ نوازشریف نے باہر بیٹھ کر میری حکومت ختم کردی، نوازشریف نے کہاتھا بیٹاعمران جاکر کرکٹ کھیلو۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھا کہ جتنااچھلنا ہے اچھلو،نوازشریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے وہ تمہیں ایسی جگہ مارے گا بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی ،سیاست یا نوازشریف کا مقابلہ تمہارے بس کی بات نہیں ، نوازشیریف کے شیروں کا مقابلہ کرنا بھی تمہارے بس کی بات نہیں،نوازشریف ابھی ملک واپس نہیں آیا اوراس کی حکومت ختم ہو گئی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتاتھا کہ شہباز کی شیروانی تیار ہے،ہاں بیٹاشہبازشریف نے کالی شیروانی پہن لی ،وزیراعظم بن گیا، آج اللہ کے فضل سے نوازشریف کاشہبازوزیراعظم ہے ،نوازشریف حمزہ پنجاب کا وزیراعلیٰ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اب ڈررہاہے کہ نوازشریف واپس آئے گا تو میرا کیا بنے گا؟عمران خان جب میاں آوے گا تو لگ پتہ جاوے گا۔انہوں نے کہاکہ کہاں نالائقی اور نااہلی کے ریکارڈ قائم کرنے اور مافیاز کو نوازنے والاعمران خان اور کہاں چینی کو واپس 70روپے کرنے والا شہبازشریف ،عمران خان12بجے دفتر جاتا تھا ،چار بجے بنی گالہ چلا جاتا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان 22سال ورلڈکپ لے کر پھرتا رہا اب خط لے کر پھر رہا ہے،عمران خان نے جو مینڈیٹ چوری کیا پنجاب نے واپس لے لیا۔کہتاہے کہ تحفے مجھے ملے میری مرضی جو کروں ،تحفے تمہارا خاندانی مال نہیں ،تحفے ریاست کو ملے مرضی بھی ریاست کی۔مریم نواز نے کہاکہ الیکشن سے وہ ڈرتا ہے جسے نقل کرکے پرچہ پاس کرنے کی عادت ہو، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی وہ جانتی ہے عوام کی طاقت اس کے ساتھ ہے،تم شہبازشریف سے ڈرتے ہوتمہاری ٹانگیں کانپتی ہیں۔
عمران خان! جب میاں آوے گا تو لگ پتہ جاوے گا،مریم نواز








