بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

اسلام آباد: پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 جولائی جو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 27 جولائی تک 13 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔
27 جولائی تک کمرشل بینکوں کا ڈالر کا ذخیرہ 3 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔