کراچی: روپے کے مقابلے ڈالر کے بھاؤ میں مسلسل دوسرے کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروبار کے آغاز میں 45 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 82 پیسے سستا ہو کر ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان ااسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کمی سے 48 ہزار 440 پر آگیا ہے۔









