بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، فواد اور مصطفیٰ کھوکھر میں نوک جھونک

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف اور دیگر مستقل تعیناتیوں کےمعاملے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر میں ٹوئٹر پر نوک جھونک، تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹرپر کہا ہے کہ آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتاہے،موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق حاصل نہیں، امپورٹڈحکومت اگر ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انار کی کا شکار ہو جائیں گے، اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی، پیپلز پارٹی کے رہنمامصطفیٰ نواز کھوکھر نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’آرمی چیف کی تعیناتی کو پہلے سے ہی متنازع بنانا آپ کی جماعت کی طرف سے اس ملک کو انارکی کے طرف دھکیلنے کی ایک غیر ذمہ دارانہ کوشش ہے۔ اقتدار کی حوس میں آپ کا یہ بیان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے۔ عراق، لیبیا کی مثال سامنے رکھیے۔ فوج سے اختلاف ضرور لیکن وہ ایک قومی ادارہ ہے۔‘‘