اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان میں ملاوی کے ہائی کمشنر یونس کریم کی قیادت میں وفد نے آئی سی سی آئی کا دورہ کیا۔
وفد نے صدرایوان صنعت و تجارت احسن بختاوری سے ملاقات ، دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔
صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ ملاوی کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،
دونوں ملکوں میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو توسیع دینے کی گنجائش ہے،
ہائی کمشنر وہاں کی مارکیٹ کے حوالے سے اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کو معلومات دیں،
پرائیویٹ سطح پر وفود کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ،
آئی سی سی آئی کے آٹھ ہزار کے قریب ممبرزملاوی میں بزنس مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔
ہائی کمشنر یونس کریم نے اس موقع پر کہا کہ ملاوی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان لونگ ٹرم تعلقات کو وسیع تجارتی تعلقات میں بدلنا چاہتے ہیں،
ملاوی کے ہائی کمشنر کی قیادت میں وفد کاآئی سی سی آئی کا دورہ ، دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق








